امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے واضح کیا ہے کہ امریکا شام میں اسرائیلی حملوں کی حمایت نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ واشنگٹن شام میں پائیدار امن کے لیے سفارتی سطح پر سرگرم ہے اور شام و اسرائیل کے درمیان دیرپا حل کے لیے پرعزم ہے۔ تاہم ترجمان نے اس بات پر تبصرہ نہیں کیا کہ اسرائیلی حملوں پر امریکا نے کوئی ناراضی کا پیغام دیا ہے یا نہیں۔

