بھارتی شہر دہرادون میں اس وقت دلچسپ صورتحال دیکھنے کو ملی جب آموں سے بھرا ٹرک الٹ گیا۔ حادثے میں کوئی نقصان تو نہ ہوا، مگر شہریوں نے موقع غنیمت جان کر سڑک پر بکھرے آم سمیٹنے شروع کر دیے۔ دیکھتے ہی دیکھتے راہگیر تھیلے، بوریاں اور ٹوکریاں لے آئے اور سڑک پر آموں کی لوٹ مار مچ گئی۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں لایا اور ٹریفک بحال کی۔ واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں، جن پر صارفین کی جانب سے دلچسپ اور تنقیدی تبصرے جاری ہیں۔

