اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کے بچوں کو شدید غذائی قلت کا سامنا ہے، جو ریکارڈ سطح تک جا پہنچی ہے۔
امدادی امور کے سربراہ ٹام فلیچر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 11 ماہ سے اسرائیل کی جانب سے امدادی سامان کی فراہمی پر پابندی ہے، اور جو تھوڑی بہت امداد پہنچ رہی ہے، وہ ضروریات کے مقابلے میں انتہائی کم ہے۔
یونیسیف کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کیتھرین رسل نے سیکیورٹی کونسل کو بتایا کہ غزہ کے بچے انتہائی تکلیف دہ حالات میں زندہ رہنے پر مجبور ہیں، جہاں غذائی کمی اور خوراک کا عدم تحفظ سب سے بڑے مسائل ہیں۔

