پاکستان میں چینی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے عوام کو پریشان کر دیا ہے، جس پر سیاسی خاندانوں کی شوگر ملز زیرِ بحث آ گئیں۔ صحافی اقرار الحسن نے ایکس کے اے آئی ’گروک‘ سے سوال کیا کہ کون سے سیاستدان کتنی شوگر ملز کے مالک ہیں؟ گروک نے جواب میں بتایا کہ شریف خاندان کی 9 جبکہ زرداری خاندان کی 5 شوگر ملز ہیں۔ اس انکشاف نے سوشل میڈیا پر نئی بحث کو جنم دے دیا ہے۔

