لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں مون سون سسٹم کے باعث آج ہلکی اور تیز بارش متوقع ہے۔ گرمی اور حبس کی شدت بڑھنے پر شہری پریشان ہیں، درجہ حرارت 28 سے 32 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔ بارش کے پیشِ نظر واسا، ایل ڈبلیو ایم سی اور دیگر اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے، جبکہ ایم ڈی واسا نے نکاسی آب کے لیے عملے کو فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایت کی ہے۔

