نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) نے خیبر پختونخوا کے لوئر کوہستان اور سندھ کے بدین سے پولیو کے دو نئے کیسز کی تصدیق کی ہے۔ لوئر کوہستان میں 6 سالہ بچی میں وائرس پایا گیا، جس کے بعد خیبر پختونخوا میں رواں سال کیسز کی تعداد 13 ہوگئی۔
این ای او سی کے مطابق، 2025 میں پاکستان میں پولیو کے کل 21 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ پولیو لاعلاج ہے اور اس سے بچاؤ صرف ویکسین سے ممکن ہے۔ یکم ستمبر سے ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم شروع ہوگی۔
والدین سے اپیل ہے کہ وہ بچوں کو پولیو کے قطرے اور حفاظتی ٹیکے لگوائیں تاکہ انہیں عمر بھر کی معذوری سے بچایا جاسکے۔ پولیو ورکرز کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں۔

