ذات صلة

جمع

یو اے ای کی شمالی ریاستوں میں بارش، موسم مزید سرد

متحده عرب امارات کی شمالی ریاستوں میں بارش کے...

جرمنی میں کرسمس پر بڑی بینک ڈکیتی، کروڑوں یورو غائب

جرمنی کے مغربی شہر گیلزن کرشن میں کرسمس کی...

نجی ایئر لائن کی پرواز 16 گھنٹے تاخیر سے روانہ

نجی ایئر لائن کی پرواز پی ایف 125 شدید...

پراگ تیاگی کا شفالی کی یاد میں ٹیٹو

بھارتی اداکارہ شفالی جری والا کی وفات کے ڈیڑھ ماہ بعد ان کے شوہر پراگ تیاگی نے اپنے سینے پر ان کی تصویر کا ٹیٹو بنوایا۔ شفالی، جو ’کانٹا لگا‘ گانے سے مشہور ہوئی تھیں، 27 جون 2025 کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی تھیں۔

ایک بھارتی ٹیٹو اسٹوڈیو نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی، جس میں پراگ کا بنایا گیا ٹیٹو دکھایا گیا۔ مداحوں نے اسے سوشل میڈیا پر سچے پیار اور محبت کا خوبصورت ثبوت قرار دیتے ہوئے جذباتی پیغامات شیئر کیے۔

پراگ اور شفالی ٹی وی کی مقبول جوڑیوں میں سے تھے۔ شفالی کی موت کے بعد پراگ اکثر ان کی یادیں سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں۔ حال ہی میں رکشا بندھن پر انہوں نے شفالی کی روایت کو جاری رکھتے ہوئے اپنے پالتو کتے کو راکھی باندھی۔