حافظ آباد میں تین افراد کے قتل اور ان کی لاشوں کو نذرِ آتش کرنے کے واقعے میں ملوث ایک اہم ملزم کو اسلام آباد ایئر پورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق، ملزم قطر فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ اسے تھانہ ونیکے تارڑ پولیس کے حوالے کر دیا گیا، جہاں تفتیش جاری ہے۔ دیگر ملزمان کی تلاش بھی جاری ہے۔
دو روز قبل ملزمان نے تین افراد، جن میں ایک اسپین سے آیا شخص اور ایک پولیس کانسٹیبل شامل تھے، کو قتل کر کے ان کی گاڑی کو آگ لگائی تھی۔ اس کیس میں 8 نامزد اور 8 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
