سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان نے خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی اموات پر صدر پاکستان آصف علی زرداری کو تعزیتی پیغامات بھیجے ہیں۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔
پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق، سیلاب سے 323 افراد جاں بحق، 156 زخمی ہوئے، جبکہ 336 مکانات کو نقصان پہنچا، جن میں سے 106 مکمل طور پر تباہ ہوئے۔ ضلع بونیر سب سے زیادہ متاثر ہوا، جہاں 209 اموات رپورٹ ہوئیں۔
