لاہور میں چیئرمین پی سی بی و وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ کی ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر ہاکی کھلاڑیوں کی ویلفیئر، ری ہیب اور پرو ہاکی لیگ میں شرکت کے معاملات پر بات چیت کی گئی۔
محسن نقوی نے قومی ہاکی کھلاڑیوں کیلئے 10، 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا اور یقین دہانی کرائی کہ ان کے میڈیکل و فٹنس کیسز پی سی بی کی میڈیکل ٹیم دیکھے گی، جب کہ ویزا اور لوجسٹک سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پرو ہاکی لیگ کیلئے قومی ٹیم کا کوالیفائی کرنا باعث فخر ہے اور اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون جاری رہے گا۔

