شارجہ سپورٹس کلب نے اعلان کیا ہے کہ سیزن 2025-26 اور 2026-27 میں ان کی جرسیز پر جنرل ٹیک کا نام نمایاں ہوگا۔ جنرل ٹیک کے خاور حسین نے کہا کہ فٹبال خطے کا پسندیدہ کھیل ہے اور شارجہ فٹبال کلب متحدہ عرب امارات کے نوجوانوں کی نمائندگی کرتا ہے۔ ان کے مطابق اس اشتراک کا مقصد نوجوانوں کی حوصلہ افزائی، کھیلوں میں دلچسپی بڑھانا اور اعلیٰ معیار کی مصنوعات فراہم کرنا ہے۔ شارجہ حکومت کی کھیلوں کی سرپرستی اور مارکیٹنگ مواقع فراہم کرنے پر بھی شکریہ ادا کیا گیا۔
