پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطالبے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ایشیا کپ میں پاکستان کے بقیہ میچوں سے ہٹا دیا۔ پی سی بی نے پاک-بھارت میچ میں پائی کرافٹ کے جانبدارانہ رویے اور ٹاس کے وقت ہینڈ شیک نہ کرانے پر اعتراض اٹھایا تھا، جسے کھیل کی روح کے خلاف قرار دیا۔ پاکستان نے ریفری نہ ہٹانے کی صورت میں ایشیا کپ سے دستبرداری کی دھمکی دی تھی۔ پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے حکومتی حکام سے مشاورت کے بعد یہ کامیابی حاصل کی۔

