پنجاب حکومت نے جی ایچ کیو حملہ کیس اور 9 مئی کے مقدمات کا ٹرائل جیل کے بجائے انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نئے نوٹیفکیشن کے تحت بانی پی ٹی آئی کو ضرورت پڑنے پر ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کیا جائے گا، جبکہ دیگر ملزمان عدالت میں موجود ہوں گے۔ وکیل فیصل ملک کا کہنا ہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی کو ذاتی طور پر عدالت میں پیش کرنے کے لیے درخواست دیں گے۔

