مسقط میں جاری آئی بی ایس ایف اسنوکر ورلڈ کپ میں پاکستان کے محمد آصف نے لگاتار دوسری کامیابی اپنے نام کرلی۔ انہوں نے گروپ میچ میں عمان کے قاسم البلوشی کو واضح برتری کے ساتھ 0-3 سے شکست دی۔ اس سے قبل وہ انڈونیشیا کے گیبی پترا کو بھی ہرا چکے ہیں۔
پاکستان کے محمد حسنین اختر نے ابتدائی دو میچ جیتنے کے بعد تیسرے میچ میں ایران کے علی گراگوزلو کے ہاتھوں 1-3 سے شکست کھائی۔
ایونٹ میں شامل پاکستان کے تیسرے کھلاڑی اسجد اقبال نے بھی اپنے دونوں میچ کامیابی سے جیت کر بہترین کارکردگی دکھائی۔

