پیپلز پارٹی کے رہنما ممتاز چانگ کا کہنا ہے کہ بانی تحریک انصاف کا نام اب جیفری ایپسٹین کی مشہور فہرست میں شامل ہونے کے بعد یہ واضح ہو گیا ہے کہ وہ نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی امن کے لیے بھی خطرناک تصور کیے جاتے تھے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ بانی پی ٹی آئی نوجوانوں کو گمراہ کرتے رہے اور مذہب کا استعمال کر کے شدت پسندی کو بڑھاوا دیتے رہے۔ ان کے مطابق پیپلز پارٹی نے عدم اعتماد کے ذریعے انہیں ہٹاکر درست قدم اٹھایا، ورنہ ملک اور خطہ انتہا پسندی کے مزید خطرات میں گھِر جاتا۔
ممتاز چانگ نے کہا کہ آج آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے فیصلے کو عوام صحیح ثابت سمجھ رہے ہیں، کیونکہ اگر پیپلز پارٹی بروقت اقدام نہ کرتی تو ملک مزید بحرانوں میں ڈوب چکا ہوتا۔

