وفاقی آئینی عدالت کے دو مزید ججز، جسٹس روزی خان اور جسٹس ارشد حسین شاہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب اسلام آباد ہائی کورٹ کے کانفرنس روم میں ہوئی، جس کی سربراہی چیف جسٹس امین الدین خان نے کی۔
اس طرح چیف جسٹس سمیت عدالت کے مجموعی طور پر سات ججز حلف اٹھا چکے ہیں۔ ججز کی تعیناتی کے بعد آئینی عدالت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ بلڈنگ میں کورٹ رومز کی منتقلی کا عمل بھی جاری ہے۔
ترتیب کے مطابق چیف جسٹس آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان کورٹ نمبر 2 میں بیٹھیں گے، جبکہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سرفراز ڈوگر بدستور کورٹ ون میں ہی سماعت کریں گے۔ دیگر ججز کے کورٹ رومز بھی سیکنڈ فلور پر منتقل کیے جا رہے ہیں، جس کے باعث آج کچھ عدالتوں کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی ہے۔

