مدینہ منورہ میں مسجد قبا کے قریب ’سیرت باغات‘ منصوبے کا افتتاح گورنر مدینہ اور ریجنل ترقیاتی اتھارٹی کے چیئرمین شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیز نے کیا۔ منصوبے کا مقصد پیغمبر ﷺ کی سیرت طیبہ کو تخلیقی انداز میں پیش کرنا ہے۔
70 ہزار مربع میٹر رقبے پر محیط اس باغ میں 7 تاریخی مقامات کو نمایاں کیا گیا ہے، جبکہ بچوں کے لیے مخصوص جگہیں، مارکیٹ، خوراک کی دکانیں اور ریستوران بھی قائم کیے گئے ہیں۔ تقریباً نصف ارب ریال کی لاگت سے تیار ہونے والے اس منصوبے کی تکمیل کے بعد سالانہ تقریباً 10 ملین وزیٹرز کی گنجائش ہوگی، جس سے علاقے کی سیاحت میں اضافہ متوقع ہے۔
مدینہ منورہ میں ’سیرت باغات‘ منصوبے کا باقاعدہ افتتاح

