امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا میں اسرائیل کے حق میں حمایت پہلے جیسی نہیں رہی اور کانگریس میں مخالف رجحانات سرگرم ہیں، تاہم امریکی قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔
واشنگٹن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے سڈنی میں ہونے والے حملے کی مذمت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے اقدامات کیے گئے، ایران کے ایٹمی پروگرام کو ناکارہ بنایا گیا اور غزہ سے متعلق بین الاقوامی استحکام فورس میں متعدد ممالک شمولیت کے خواہاں ہیں، جبکہ حماس کے ساتھ قیدیوں اور لاشوں کی حوالگی سے متعلق پیش رفت ہوئی ہے۔
ٹرمپ کا دعویٰ: امریکا میں اسرائیل کے لیے عوامی حمایت میں کمی

