وائٹ ہاؤس کی چیف آف اسٹاف سوزی وائلز کے حالیہ بیانات نے امریکی سیاسی حلقوں میں خاصی ہلچل پیدا کر دی ہے۔ انہوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھیوں سے متعلق سخت رائے کا اظہار کیا، جن میں ایلون مسک، نائب صدر جے ڈی وینس اور دیگر اعلیٰ حکام شامل ہیں۔
سوزی وائلز نے بعض فیصلوں، اندرونی اختلافات اور پالیسی معاملات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان امور کے اثرات مارکیٹس اور حکومتی کارکردگی پر بھی پڑے۔
دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے وضاحت دی ہے کہ ان بیانات کو غلط تناظر میں پیش کیا گیا، جبکہ ترجمان کے مطابق صدر ٹرمپ کو اپنی چیف آف اسٹاف پر مکمل اعتماد حاصل ہے اور انتظامیہ میں کوئی اختلاف نہیں۔
وائٹ ہاؤس میں سیاسی تناؤ، چیف آف اسٹاف کے بیانات نے نئی بحث چھیڑ دی

