ہارون آباد سے کراچی روانہ ہونے والی مسافر بس ظاہر پیر کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں سات افراد زخمی ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق شدید دھند کے باعث بس بے قابو ہو کر الٹ گئی، زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
دوسری جانب دھند کی صورتحال کے پیش نظر موٹر وے کے مختلف حصے بند کر دیے گئے ہیں جبکہ قومی شاہراہ پر حدِ نگاہ انتہائی کم ہو گئی ہے، جس سے ٹریفک متاثر ہے۔
دھند کے باعث کراچی جانے والی بس کو حادثہ، متعدد مسافر زخمی

