خیبر پختونخوا بار کونسل نے سول ججز کی تعیناتی کے نئے ضابطے کے خلاف آج صوبے بھر میں عدالتوں میں کام بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ بار کونسل کے مطابق حکومت نے وکالت کے دو سالہ تجربے کی شرط ختم کر دی ہے، جس کے بعد بغیر تجربہ افراد کی جج کے طور پر تقرری ممکن ہو گئی ہے۔
بار کونسل کا مؤقف ہے کہ تجربے کی شرط سے متعلق سابقہ فیصلہ پشاور ہائی کورٹ اور بار کونسل کی مشاورت سے طے پایا تھا۔
سول ججز کی تقرری کے فیصلے پر کے پی بار کونسل کا احتجاج

