اداکارہ و میزبان کرن خان نے پہلی بار اپنی طلاق پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی اور سابق شوہر کی شخصیات مختلف تھیں، مگر طلاق خوش اسلوبی سے ہوئی۔ ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے واضح کیا کہ سابق شوہر کے بارے میں کبھی منفی بات نہیں کی، بلکہ انہوں نے اور اُن کے خاندان نے معاملے کو بہت سمجھداری سے سنبھالا۔ کرن کے مطابق اُن کا بیٹا دونوں جانب سے مثبت ماحول میں پروان چڑھ رہا ہے۔

