وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت بڑھانا مجبوری تھی کیونکہ معیشت کی حالت سرجری مانگتی ہے، صرف وقتی اقدامات کافی نہیں۔ ان کے مطابق روپے کی قدر میں کمی اور آئی ایم ایف کی شرائط کے باعث قیمت میں اضافہ ناگزیر تھا۔ یاد رہے، حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول 272.15 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 284.35 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔

