پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری سرگرمیاں مثبت رہیں، 100 انڈیکس میں 1,287 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 37 ہزار 667 پر پہنچ گیا۔ دورانِ دن انڈیکس 1 لاکھ 37 ہزار 855 کی سطح کو بھی چھو گیا۔ گزشتہ روز انڈیکس 1 لاکھ 36 ہزار 379 پر بند ہوا تھا۔

