اداکارہ علیزے شاہ نے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں اپنے اور نئی چائلڈ اسٹار نازیبہ زینب کے موازنے پر برہمی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے گھر والے ایک ہی علیزے کو برداشت کر سکتے تھے، اس لیے ان کی کوئی بہن نہیں ہے۔
علیزے نے کہا کہ باصلاحیت نئے فنکاروں کا مشہور شخصیات سے موازنہ کرنا ان کے لیے نقصان دہ ہے، ہر فنکار کو اپنی پہچان بنانے کا موقع ملنا چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ اپنے ابتدائی دنوں میں انہیں بھی ایسے ہی موازنے کا سامنا کرنا پڑا تھا، جو ان کے لیے ناخوشگوار تجربہ تھا۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ اگر لوگ انہیں ناپسند کرتے ہیں تو پھر ہر روز ان پر بات کیوں کرتے ہیں؟ انہوں نے مداحوں کو مشورہ دیا کہ دوسروں سے نہیں بلکہ خود سے محبت کریں، یہی اصل خوبصورتی ہے۔
