چین نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان طے پانے والی جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے خطے کے امن کے لیے مثبت قدم قرار دیا ہے۔ چینی وزارتِ خارجہ کے مطابق، بیجنگ مکمل اور دیرپا امن کے قیام کے لیے دونوں ممالک کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے اور تعلقات میں بہتری کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔
واضح رہے کہ کابل پر حملے کے بعد فریقین کے درمیان 48 گھنٹے کی جنگ بندی طالبان انتظامیہ کی درخواست پر عمل میں آئی، جس کا مقصد مذاکرات کے ذریعے پائیدار حل تلاش کرنا ہے۔

