اسرائیل نے غزہ کے مظلوم شہریوں پر ایک اور ظلم کرتے ہوئے ان کی سمندر تک رسائی بھی روک دی ہے۔
اماراتی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے سخت وارننگ جاری کی ہے کہ غزہ کے ساحل پر جانا، بیٹھنا یا مچھلی پکڑنا خطرناک ہو سکتا ہے، یہاں تک کہ اسے “موت کو دعوت دینا” قرار دیا گیا ہے۔
اس پابندی کے باعث نہ صرف فلسطینیوں کا آخری غذائی ذریعہ چھین لیا گیا ہے بلکہ ہزاروں ماہی گیر بھی روزگار سے محروم ہو گئے ہیں، جو پہلے ہی شدید معاشی اور انسانی بحران کا سامنا کر رہے ہیں۔

