ریاض پولیس نے عوامی مقام پر ہوائی فائرنگ کرنے والے دو شہریوں کو گرفتار کرلیا۔ یہ کارروائی اس وقت عمل میں آئی جب واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے اقدام سے عوام کی جانوں کو شدید خطرہ لاحق تھا۔ ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے، جبکہ ویڈیو اپ لوڈ کرنے والے شخص کی تلاش بھی جاری ہے۔

