ذات صلة

جمع

یو اے ای کی شمالی ریاستوں میں بارش، موسم مزید سرد

متحده عرب امارات کی شمالی ریاستوں میں بارش کے...

جرمنی میں کرسمس پر بڑی بینک ڈکیتی، کروڑوں یورو غائب

جرمنی کے مغربی شہر گیلزن کرشن میں کرسمس کی...

نجی ایئر لائن کی پرواز 16 گھنٹے تاخیر سے روانہ

نجی ایئر لائن کی پرواز پی ایف 125 شدید...

اداکارہ سارہ عمیر نے طلاق کی تصدیق کر دی

پاکستانی اداکارہ سارہ عمیر نے پہلی بار اپنی طلاق کی خبر سب کے سامنے رکھتے ہوئے کہا کہ وہ اب سنگل پیرنٹ کے طور پر زندگی گزار رہی ہیں۔

سارہ عمیر، جنہوں نے 2008ء میں پی ٹی وی سے اداکاری کا آغاز کیا اور کئی کامیاب ڈراموں میں کام کیا، نے 2014ء میں ہدایتکار محسن طلعت سے شادی کے بعد شوبز کو چھوڑ دیا تھا۔ تاہم حالیہ دنوں میں وہ ریئلٹی شو تماشا سیزن 4 میں شرکت کے بعد ایک پروگرام میں جلوہ گر ہوئیں اور اپنی طلاق کی تصدیق کر دی۔

انہوں نے بتایا کہ طلاق چند ماہ قبل ہوئی تھی اور یہ ان کے لیے ذہنی دباؤ کا باعث رہی، لیکن تماشا شو نے انہیں سکون دیا۔ سارہ نے کہا کہ وہاں فون اور دنیاوی تعلقات سے دوری نے انہیں نیا حوصلہ دیا۔