پاکستانی ٹی20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے بھارتی کھلاڑیوں کے نامناسب رویے کے باعث میچ کی اختتامی تقریب کا بائیکاٹ کر دیا اور بھارتی پریزنٹر سے گفتگو کرنے سے بھی انکار کر دیا۔
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کے مطابق پاکستانی ٹیم میچ کے بعد ہاتھ ملانا چاہتی تھی لیکن بھارتی کھلاڑی ڈریسنگ روم سے باہر نہیں آئے، جس پر کپتان نے احتجاجاً تقریب میں شرکت نہیں کی۔
ذرائع کے مطابق اگر تقریب میں پاکستانی پریزنٹر موجود ہوتا تو سلمان علی آغا تقریب میں شریک ہو جاتے۔ پاکستانی ٹیم مینجمنٹ نے بھارتی ٹیم کے رویے کو کھیلوں کے ضابطے کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے میچ ریفری کے سامنے باقاعدہ احتجاج بھی ریکارڈ کرا دیا ہے۔
