کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی سابق اہلیہ صوفی گریگوئر ٹروڈو نے اُن کی امریکی گلوکارہ کیٹی پیری کے ساتھ وائرل تصاویر پر ردِعمل دے دیا۔
رپورٹس کے مطابق، صوفی کو اپنے سابق شوہر کی رومانوی تصاویر دیکھ کر شدید دکھ پہنچا۔
تصاویر کے وائرل ہونے کے دو دن بعد صوفی نے انسٹاگرام پر ایک جذباتی پوسٹ میں لکھا کہ زندگی میں ہر چیز ہمیشہ قائم نہیں رہتی، چاہے وہ لوگ ہوں یا لمحے۔
اُنہوں نے کہا کہ محبت کا مطلب کسی پر قابو پانا نہیں بلکہ اس کی موجودگی کو محسوس کرنا ہے، اور جب ہم اُن لمحوں سے آگے بڑھتے ہیں تو وہ ہمارے لیے زندگی کا سبق بن جاتے ہیں۔
جسٹن ٹروڈو کی تصاویر پر صوفی کا معنی خیز ردِعمل سامنے آگیا

