جرمنی کی ایک بڑی ایئر لائن نے اسرائیل جانے والی رات کی تمام پروازیں عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایئر لائن کے مطابق یہ پابندی 19 جنوری تک برقرار رہے گی اور فیصلہ موجودہ علاقائی صورتحال کو دیکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
ایئر لائن کے ترجمان نے بتایا کہ حالات پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور آنے والے دنوں میں پروازوں سے متعلق پالیسی کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔
دوسری جانب امریکا اور برطانیہ نے بھی قطر میں اپنے فوجی اڈوں سے کچھ عملہ واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ادھر ایرانی وزیر خارجه عباس عراقچی نے کہا ہے که ایران میں حالات پرسکون ہیں اور ملک دباؤ یا حملوں سے اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔
علاقائی کشیدگی کے باعث جرمن ایئر لائن نے اسرائیل کی رات کی پروازیں روک دیں
