سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں ’جود الاسکان‘ منصوبے کے تحت ضرورت مند خاندانوں کے لیے مناسب رہائش فراہم کرنے کی مہم ’سکن‘ کا پہلا مرحلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ مملکت کے مختلف علاقوں میں رہائشی یونٹس کی تقسیم کا آغاز کیا گیا ہے، جس کے لیے ایک ارب ریال کا عطیہ دیا گیا۔
منصوبے کے تحت گھروں کی مکمل فراہمی 12 ماہ کے اندر یقینی بنائی جائے گی، اور چھ مراحل میں رہائشی یونٹس مستحق خاندانوں کو دیے جائیں گے، ہر مرحلے میں دو علاقوں کو کور کیا جائے گا تاکہ ضرورت مندوں کو جلد مکان فراہم کیے جا سکیں۔
سعودی ولی عہد کی قیادت میں ’سکن‘ مہم کا آغاز، ضرورت مند خاندانوں کو رہائش فراہم کی جائے گی

