پاکستان نے بھارت کی فلم ’’دھریندر‘‘ کے جواب میں ’’میرا لیاری‘‘ نامی فلم پیش کی ہے، جس کا مقصد لیاری کی حقیقی تصویر اور مثبت پہلوؤں کو دنیا کے سامنے لانا ہے۔
بھارتی فلم میں لیاری کو منفی انداز میں دکھایا گیا، جبکہ ’’میرا لیاری‘‘ کھیل، ثقافت اور معاشرتی ترقی کو اجاگر کرے گی۔ فلم میں دنانیر مبین نئے کردار میں جلوہ گر ہوں گی جبکہ سمیعہ ممتاز بھی اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔
سندھ کے وزیر شرجیل انعام میمن کے مطابق یہ فلم دھریندر کے پروپیگنڈے کا ثقافتی جواب ہے، اور لیاری کو امن اور فخر کی علامت کے طور پر پیش کیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر فلم کے اعلان پر دلچسپی اور مثبت ردعمل دیکھنے کو ملا ہے۔
’’میرا لیاری‘‘: پاکستانی فلم بھارتی پروپیگنڈا کے جواب میں منظر عام پر

