انگلینڈ کے سابق کرکٹ کپتان مائیکل وان نے بتایا ہے کہ سڈنی کے بونڈی بیچ پر فائرنگ کے دوران وہ اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ ایک قریبی ریسٹورنٹ میں پھنس گئے تھے۔ ان کے مطابق صورتحال نہایت خوف زدہ کرنے والی تھی، تاہم وہ بحفاظت وہاں سے نکلنے میں کامیاب رہے۔
مائیکل وان نے کہا کہ سائرن کی آوازیں سن کر جلد اندازہ ہو گیا کہ یہ کوئی معمولی واقعہ نہیں بلکہ فائرنگ ہو رہی ہے۔ انہوں نے ریسٹورنٹ کے عملے اور ایمرجنسی سروسز کی فوری کارروائی کو سراہا۔
واضح رہے کہ اس واقعے میں 15 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوئے تھے۔
سڈنی فائرنگ: مائیکل وان کا خوفناک لمحوں سے متعلق بیان

