کرسمس سے پہلے لندن میں بڑھتی ہوئی رش اور ممکنہ جرائم کے پیشِ نظر سیاحتی اور تجارتی علاقوں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ سینکڑوں پولیس افسران کو تعینات کیا گیا ہے جو کاروباری اداروں اور مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کر عوام کے تحفظ کو یقینی بنا رہے ہیں۔
پولیس کے مطابق رش والی جگہوں پر وردی اور سادہ لباس میں اہلکار موجود ہیں، جبکہ چاقو بردار جرائم کی روک تھام کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور خصوصی ٹیمیں بھی استعمال کی جا رہی ہیں۔ سٹی ہال کا کہنا ہے کہ کرسمس کے اس مصروف دور میں شہریوں کے اعتماد اور کاروباری سرگرمیوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔
کرسمس شاپنگ سیزن، لندن میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

