سڈنی کے بونڈی بیچ پر فائرنگ کے المناک واقعے کے بعد آسٹریلوی وزیرِ اعظم انتھونی البانیز نے اسلحہ قوانین پر نظرِ ثانی کا عندیہ دے دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ گن لائسنس مستقل نہیں ہونے چاہئیں اور قوانین کو مزید مؤثر بنانا ضروری ہے۔
واقعے میں 15 افراد جان سے گئے جبکہ متعدد افراد، جن میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں، زخمی ہوئے۔ حکام کے مطابق حملہ آور کے پاس اسلحہ رکھنے کا لائسنس موجود تھا۔
سانحے پر ملک بھر میں ایک روزہ سوگ منایا جا رہا ہے اور قومی پرچم سرنگوں رکھا گیا ہے۔

