امریکا نے ویزا پالیسی مزید سخت کرتے ہوئے آج سے H-1B ورک ویزا اور H-4 فیملی ویزا کے درخواست گزاروں کی سوشل میڈیا سرگرمیوں کی جانچ شروع کر دی ہے۔ اس سے قبل یہ عمل طلبہ اور ایکسچینج پروگرامز کے ویزوں تک محدود تھا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق تمام متعلقہ ویزا درخواست گزاروں کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پبلک رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ جانچ پڑتال ممکن ہو سکے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ویزا دینا حق نہیں بلکہ سہولت ہے، اور ہر درخواست کا فیصلہ قومی سلامتی اور عوامی تحفظ کو مدنظر رکھ کر کیا جاتا ہے۔
امریکا کے ویزا درخواست گزاروں کے لیے سوشل میڈیا جانچ لازم

