ملک کے کئی شہروں میں فضائی معیار تشویشناک حد تک خراب ہو چکا ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 337 ریکارڈ کیا گیا، جس کے باعث یہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق کراچی بھی شدید آلودگی کی لپیٹ میں ہے اور 207 اے کیو آئی کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ پنجاب کے شہروں میں نارووال سب سے زیادہ آلودہ رہا، جبکہ حافظ آباد، چکوال اور گوجرانوالہ میں بھی فضا غیر صحت بخش قرار دی گئی ہے۔
فضائی آلودگی میں خطرناک اضافہ، لاہور عالمی فہرست میں اوپر پہنچ گیا

