شائقین کے لیے خوشخبری ہے، ‘ہیری پوٹر’ کی نئی ٹی وی سیریز کی عکس بندی کا آغاز برطانیہ میں وارنر برادرز اسٹوڈیوز لیوزڈن میں ہو چکا ہے۔ پروڈیوسرز نے سیریز میں مرکزی کردار ادا کرنے والے 11 سالہ ڈومینک میک لافلن کی پہلی جھلک جاری کی ہے، جو ہیری پوٹر کے روایتی انداز میں نظر آ رہے ہیں۔
سیریز میں دیگر اہم کرداروں کے لیے نئی کاسٹ کی بھی تصدیق ہو چکی ہے، جن میں روری ولموٹ، لوئیس بریلی، اموس کٹسن اور اینٹون لیسر شامل ہیں۔
یہ سیریز جے کے رولنگ کے مشہور ناولوں پر مبنی ہوگی اور اسے مکمل ہونے میں تقریباً 10 سال لگ سکتے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق پہلا سیزن 2027 میں ریلیز کیا جائے گا۔

