لاہور میں راوی روڈ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی نوٹ آن لائن فروخت کرنے والے دو افراد، طلحہ اور فرحان کو گرفتار کر لیا۔ خفیہ اطلاع پر کی گئی اس کارروائی میں پولیس نے ایک لاکھ روپے مالیت کی جعلی کرنسی برآمد کی، جن میں 5000 روپے کے 12 اور 1000 روپے کے 40 جعلی نوٹ شامل ہیں۔
ملزمان جعلی نوٹ سستے داموں فروخت کرتے اور سادہ لوح دکانداروں کو دھوکہ دیتے تھے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

