یومِ جمہوریہ کے موقع پر خطاب میں نریندر مودی نے کہا کہ بھارت کو جنگی طیاروں کے لیے اپنے جیٹ انجن تیار کرنے چاہییں۔ انہوں نے آپریشن سندور میں بھارتی فضائیہ کی کارروائی کو بڑی کامیابی قرار دیا، تاہم رافیل طیاروں کی تباہی سے متعلق سوالات کا جواب نہ دیا۔ مودی نے سندھ طاس معاہدے کو بھی یکطرفہ اور غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پانی پر صرف بھارت کا حق ہے، اور خود انحصاری کو ملکی طاقت سے جوڑا۔
