جنوبی کوریا کی سپریم کورٹ نے بچوں کے مشہور گانے ’بے بی شارک‘ کاپی رائٹ کیس میں کورین کمپنی پنگ فانگ کے حق میں فیصلہ دے دیا۔ امریکی گیت نگار جوناتھن رائٹ کا دعویٰ تھا کہ انہوں نے 2019ء میں یہ گانا لکھا تھا، مگر عدالت نے قرار دیا کہ یہ ان کی تخلیق نہیں، کیونکہ اس کے مختلف ورژنز پہلے سے موجود تھے۔ پنگ فانگ کا ورژن 2015ء میں ریلیز ہوا اور عالمی سطح پر وائرل ہوا، جس نے 30 ملین ڈالر تک کما کر شہرت حاصل کی۔
