سعودی وزارتِ خارجہ نے مقبوضہ یروشلم میں یہودی آبادکاروں کے لیے غیر قانونی تعمیرات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی ریاست کے قیام میں رکاوٹ ڈالنا عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ فلسطینی علاقوں کو اسرائیل میں ضم کرنے کی کوشش دو ریاستی حل کو ناکام بنانے کا عمل ہے۔ سعودی عرب نے غزہ پر حملے فوری روکنے اور عالمی برادری سے فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے عملی کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔

