امریکی میڈیا کے مطابق سابق صدر جو بائیڈن کی بیٹی، 44 سالہ ایشلی بائیڈن نے پلاسٹک سرجن ڈاکٹر ہوورڈ کرین سے طلاق کے لیے فلاڈیلفیا فیملی کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں شادی کی ناکامی کا ذکر کیا گیا ہے۔
یہ جوڑا 2012 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوا تھا۔ درخواست دائر کرنے سے قبل ایشلی نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں ایک مرد اور خاتون ہاتھ پکڑے نظر آ رہے تھے، بعد ازاں یہ تصویر ہٹا دی گئی۔ ڈاکٹر ہوورڈ کرین نے اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
جو بائیڈن کی بیٹی نے 13 سال بعد شادی ختم کرنے کا فیصلہ

