ذات صلة

جمع

یو اے ای کی شمالی ریاستوں میں بارش، موسم مزید سرد

متحده عرب امارات کی شمالی ریاستوں میں بارش کے...

جرمنی میں کرسمس پر بڑی بینک ڈکیتی، کروڑوں یورو غائب

جرمنی کے مغربی شہر گیلزن کرشن میں کرسمس کی...

نجی ایئر لائن کی پرواز 16 گھنٹے تاخیر سے روانہ

نجی ایئر لائن کی پرواز پی ایف 125 شدید...

لاہور ٹیسٹ: جنوبی افریقہ 269 رنز پر آؤٹ، پاکستان کو 109 رنز کی برتری

لاہور میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 269 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، جس کے بعد پاکستان کو 109 رنز کی سبقت حاصل ہوگئی۔

مہمان ٹیم نے تیسرے دن 6 وکٹوں پر 216 رنز سے کھیل کا آغاز کیا مگر باقی چار وکٹیں صرف 53 رنز کے اضافے پر گر گئیں۔ ٹونی ڈی زورزی نے 104 اور ریان ریکلٹن نے 71 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ساجد خان نے 3 اور سلمان علی آغا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل پاکستان نے پہلی اننگز میں 378 رنز بنائے تھے، جس میں امام الحق اور سلمان علی آغا 93، 93 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔