گزشتہ رات ہنزہ کے علاقے چیپورسن گوجال میں رات 8 بج کر 58 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
مقامی افراد کے مطابق جھٹکوں کے ساتھ زیر زمین دھماکوں جیسی آوازیں سنائی دیں، جبکہ پہاڑوں سے لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوئی۔
شدید سرد موسم کے باعث شہریوں نے رات کھلے آسمان تلے گزاری۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ دو ماہ سے علاقے میں وقفے وقفے سے زمینی جھٹکے محسوس کیے جا رہے ہیں۔
