جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما مولانا لطف الرحمان نے خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کا انتخاب غیر قانونی طریقے سے ہوا، کیونکہ سابق وزیراعلیٰ کا استعفیٰ تاحال منظور نہیں ہوا۔
ان کے مطابق گورنر نے علی امین گنڈاپور کو تصدیق کے لیے بلایا ہے، جبکہ جب تک پرانے وزیراعلیٰ کا استعفیٰ منظور نہیں ہوتا، نیا وزیراعلیٰ نہیں آ سکتا۔
لطف الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم نے اسپیکر کی ہدایت پر کاغذات تو جمع کرائے لیکن اجلاس کا بائیکاٹ کیا، اور اب قانونی راستہ اختیار کریں گے۔

