کوہاٹ کے علاقے بازید خیل کے قریب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ ڈی پی او شہباز الٰہی کے مطابق تھانہ صدر کے ایس ایچ او ریاض معمول کے گشت پر تھے جب دہشت گردوں نے اچانک فائرنگ شروع کر دی۔
پولیس نے فوری جوابی کارروائی کی جس میں حملہ آور موقع پر ہی مارے گئے، جبکہ خوش قسمتی سے کوئی بھی اہلکار زخمی نہیں ہوا۔ لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور دہشت گردوں کی شناخت و نیٹ ورک سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔
