ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کی تیاریوں کے سلسلے میں کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو یک طرفہ مقابلے کے بعد 2 کے مقابلے میں 8 گول سے ہرا دیا۔
ڈھاکہ میں ہونے والے میچ میں احمد ندیم اور افراز نے دو، دو گول کیے جبکہ کپتان عماد بٹ، غضنفر علی، رانا وحید اشرف اور حنان شاہد نے ایک، ایک گول اسکور کیا۔
بنگلادیش کی جانب سے حذیفہ اور امیر السلام نے گول کیے۔ تین میچوں کی اس سیریز کی فاتح ٹیم ہی عالمی کپ کوالیفائنگ راؤنڈ تک رسائی حاصل کرے گی۔

